آئی جی پنجاب کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشنز تیز کرنے کاحکم

Nov 27, 2025

لاہور(نامہ نگار) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 158 چھاپے مارے گئے جبکہ آپریشنز کے دوران 78 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 55 کلوگرام چرس، 5 کلوگرام آئس، 9 کلوگرام ہیروئن اور 448 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف اسپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ مسائل سن کر فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************