پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ سویپ کومبنگ آپریشنز جاری

Nov 26, 2025

موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 کومبنگ آپریشنز کے دوران 10 ہزار 140 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 50 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اسی طرح 53 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کیے گئے جن میں 1372 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سنگین جرائم میں ملوث 241 اشتہاری، 88 عدالتی مفرور اور 80 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 07 مجرمان کیفرِ کردار کو پہنچے جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

(روز نامہ انصاف)

************************