سمارٹ پولیس سٹیشنز ‘ٹریننگ سکولز ‘کالجز کی اپ گریڈیشن تیز کی جائے : آئی جی پنجاب

Nov 26, 2025

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں پولیس کے ترقیاتی اور ڈویلپمنٹ منصوبوں کے حوالے سے  اجلاس منعقد ہوا۔ پولیس ڈویلپمنٹ منصوبوں، سمری امور اور مختلف جاری منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، اسلحہ اینڈ ایمونیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق فنڈز کی فراہمی کے امور زیر غور آئے۔ پولیس لائنز، بین الصوبائی چیک پوسٹوں، ٹریننگ سکولز و کالجز، سمارٹ سیف سٹیز، سپیشل برانچ اور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز، سیف سٹیز اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں کی بروقت تکمیل محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(روز نامہ نوائے وقت)
***********************