ایس پی سکیورٹی رائیونڈ سمیت 13 پولیس افسروں کے تبادلے اور تقرر

Nov 26, 2025

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر  13 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر نوید عاطف کو ایس ایس پی آپریشنز کمانڈر پی پی آئی سی تھری سنٹر لاہور، حیدر علی کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان، محمد طاہر کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان، محمد سعید کوایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد، چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کو ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ، عمران رزاق کو چیف ٹریفک آفیسر مری، اسما رؤف کو ایس پی پی ٹی ایس سرگودھا،  ایس پی سکیورٹی تھری سکیورٹی ڈویژن رائیونڈ لاہور بابر جاوید جوئیہ کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، اختر علی کو ایڈیشنل ایس پی  گوجرانوالہ،  محمد نبیل کو ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، غازی محمد عمر فاروق کو ایس پی انویسٹی گیشن  برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ اے آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور صباء ستار اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد بشریٰ جمیل کو سنٹرل پولیس آفس  رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

********************