ضمنی الیکشن‘ 20ہزار جوانوں نے سکیورٹی فرائض سرانجام دیئے‘ آئی جی پنجاب

Nov 24, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں قومی و صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور انتظامات کیے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی اور پولنگ کے عمل کی لمحہ بہ لمحہ موثر مانیٹرنگ کی گئی۔ انتخابی عمل کی نگرانی سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی اور اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز کے ذریعے مسلسل کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اور شرپسند عناصر کی جانب سے امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل رہی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************