لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور سمیت دیگر اضلاع کے ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 36 لاکھ 72 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل وجاہد گل کو بیٹی کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ریٹائرڈ سب انسپکٹر احمد شیر کو بیٹے کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ سینئر کلرک ساجد خرم کو بیٹے کی میجر سرجری کیلئے 04 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ کانسٹیبل افتخار احمد کو بیٹے کی میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ ناصر علی کو بیٹی کے علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دیئے گئے۔ ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل محمد شریف، ڈیٹا انٹری آپریٹر عامر ارشد علی اور کانسٹیبل شہزاد مجید کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل احمد نواز، ڈرائیور کانسٹیبل فیصل سلطان اور نائب قاصد جمال ناصر کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 62 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ۔