Nov 22, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔ ڈی ایس پی لیگل تنویر امجد کی پروموشن ، شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد رؤف کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کے ٹرانسفر کی درخواست، خاکروب پرویز مسیح کی طبی مالی امداد سے متعلق درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
