انسداد سموگ‘24گھنٹے میں 23مقدمات ‘46افراد کو وارننگ

Nov 21, 2025

لاہور(نامہ نگار)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن کے تحت 23 مقدمات درج کئے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 556 افراد کو مجموعی طور پر 13 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے اور 46 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی 2،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 336،صنعتی سرگرمیوں کی 4 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 6 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************