Nov 20, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن فخر محمود ارشد کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز فراہم کیے گئے۔ اسی طرح سکیورٹی کانسٹیبل عمر رمضان کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 4 لاکھ روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبل محمد راحیل کو کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے۔مزید برآں کانسٹیبل نعیم انجم، کانسٹیبل کاظم علی شاہ اور سکیورٹی کانسٹیبل محبوب علی کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ جونیئر پٹرولنگ آفیسر تیمور خان، ہیڈ کانسٹیبل قاسم نواز، کانسٹیبل ساجد سلطان اور ٹیلر ماسٹر رفیق مسیح کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے علاج معالجے کیلئے فراہم کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ جناح)
*********************