Nov 20, 2025
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔ ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے گئے۔ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 75 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
