Nov 18, 2025
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ 15 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
