Nov 15, 2025
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز جمۃ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، عدالتوں اور مارکیٹوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز، عدالتوں اور شاہراہوں کے اطراف پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************