باصلاحیت نوجوان پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں:آئی جی پنجاب

Nov 15, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پی ایم ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے بدرالدین شہریار اور سمیع الدین شہروز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔دونوں نوجوان افسران قائم مقام ڈی پی او لیہ شمس الدین کے صاحبزادے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دونوں کو  مبارکباد دی اورکہا کہ اختیارات، صلاحیتوں اور توانائیوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں۔ ایسے باصلاحیت نوجوان پنجاب پولیس کے دیگر ملازمین کے بچوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں ۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***************************