ایس ایچ اوز تھانوں کا ماحول پولیس خدمت مراکز کی طرح مثالی بنائیں،آئی جی

Nov 15, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے 38 افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں اور سائلین کے ساتھ بہترین رویوں، انصاف کی مؤثر فراہمی اور عوامی خدمت کے ذریعے اپنی پروموشنز کا حق ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز تھانوں کا ماحول، شہریوں سے حسنِ سلوک اور پولیس خدمت مراکز کی طرح مثالی بنائیں۔

(روز نامہ جنگ)

************************