آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘مسائل حل کرنے کا حکم

Nov 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***************************