پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ 15 ہزار روپے فنڈز جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ 15 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عرفان علی کو موذی مرض کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل منیب الرحمٰن کو گھٹنے کی سرجری کیلئے 3 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عطاء محمد کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن محمد نوید کو بھی علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد اشرف کو ہرنیہ کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبلز حمید اختر، ذیشان اکرم اور صابر حسین کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ ٹریفک وارڈنز باقر رضا، شامان علی اور سکیورٹی کانسٹیبل محمد آصف رشید کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن عابد حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عمیر کو ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد صدیق، انسپکٹر مظفر خان اور سب انسپکٹر وقار یونس کو بھی علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کانسٹیبلز محمد فہیم اور کاشف منیر کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ سینئر ٹریفک وارڈن بابر رسول اور کانسٹیبل غضنفر عباس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1138)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Monday, November 17, 2025