سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق، 08 انسپکٹرز لیگل کی ریگولرائزیشن سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ سابقہ لیڈی سب انسپکٹر شمیم اختر کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت صادر کی گئی۔ کانسٹیبل کامران کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ سابقہ اے ایس آئی لیاقت علی کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح لیڈی کانسٹیبل زینب لطیف کی مقدمہ میں ریکوری سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1137)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 17, 2025