لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت صوبے بھر کے سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر اور دیگر امور کے حوالے سے اہم ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آ فس میں منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید موثر بنانے، دہشتگرد و شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور ان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدا یت کی۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف فوری ایکشن عمل میں لایا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعن کے تحت صوبے کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب کو بتدریج سیف سٹیز ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************