Nov 13, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پانے والی اسوہ خالد محمود نے ملاقات کی۔ اسوہ خالد سنٹرل پولیس آفس میں تعینات اسسٹنٹ خالد محمود کی بیٹی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسوہ خالد کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ خالد محمود اور ان کی اہلیہ نے مشکل حالات کے باوجود بیٹی کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے جدوجہد کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے خالد محمود کو بیٹی کی اعلیٰ تعلیم کے لیے سخت محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے اسوہ خالد کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی بھرپور خدمت کریں اور اپنے اختیارات و صلاحیتوں کو ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اسوہ خالد نے پرونشل مینیجمینٹ سروس (PMS) کے امتحانات میں 29ویں پوزیشن حاصل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) میں شمولیت حاصل کی۔
(روز نامہ 92)
********************
