انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن جاری، 26مقدمات درج،ملزمان گرفتار

Nov 12, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 26 مقدمات درج کیے گئے اور قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 464 افراد کو 10 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 87 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 52، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 145، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2388 مقدمات درج کیے گئے اور 2106 قانون شکن گرفتار ہوئے۔ اس دوران 88 ہزار 981 افراد کو 23 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 12 ہزار 966 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************