لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 289 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ترقی پانیوالے افسران میں لاہور کے 49، راولپنڈی 58، ملتان 21، بہاولپور 23، ساہیوال کے 14، گوجرانوالہ کے 33، فیصل آباد 34، ڈی جی خان 22، شیخوپورہ 18 اور سرگودھا کے 17 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں منعقد ہوا جس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 289 افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************