پولیس انسداد سموگ کریک ڈاؤن، 41 مقدمات درج، متعدد گرفتار

Nov 11, 2025
پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 41 مقدمات درج کیے گئے اور قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ سموگ کارروائیوں کے دوران 520 افراد کو 11 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 95 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 115، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 242، صنعتی سرگرمیوں کی 4 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 8 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2332 مقدمات درج کیے گئے اور 2053 قانون شکن گرفتار ہوئے۔ اس دوران 88 ہزار 300 افراد کو 22 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 11 ہزار 363 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 1284، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 53 ہزار 51، صنعتی سرگرمیوں کی 1391 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 2077 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
(روز نامہ ایکسپریس)
**********************