دو پولیس افسروں کے تبادلے

Nov 11, 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب نے دو پولیس افسران کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ جھنگ واجد علی کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جبکہ وہاں تعینات محمود الحسن کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ جھنگ تعینات کر دیا ہے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************