آئی جی کامنشیات فروشوں، ڈیلرز ،سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں تیزی کا حکم

Nov 11, 2025

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشوں، ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسدادِ منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 86 ہزار 441 چھاپے مارے گئے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث 50 ہزار 364 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 29 ہزار 492 کلوگرام چرس، 2814 کلوگرام ہیروئن، 1843 کلوگرام آئس، 2575 کلوگرام افیون اور 6 لاکھ 97 ہزار 368 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

****************************