پنجاب پولیس میں پروموشنز :انسپکٹرز عہدے پر ترقی کیلئے 2 روزہ پروموشن بورڈ شروع

Nov 11, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کیلئے 2 روزہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں شروع ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سلطان احمد چوہدری کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی لیگل سمیت متعلقہ افسران شریک ہیں۔پروموشن بورڈ کے دوران سب انسپکٹرز سے انسپکٹر رینک پر ترقی کیلئے 900 سے زائد کیسز زیر غور لائے جا رہے ہیں۔ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے اہل سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

***************************