Nov 10, 2025
لاہور (کرائم رپورٹر سے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رات گئے تین ڈی پی اوز سمیت محکمہ پولیس کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ انیلیسز سی ٹی ڈی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس میں تعیناتی دی گئی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************