اتوار کے روز گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Nov 10, 2025

لاہور(نامہ نگار) پولیس نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ رہ کر سکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************