آئی جی پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری‘شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش

Nov 10, 2025

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)شاعرِ مشرق، مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ آئی جی پنجاب نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزار پر سلامی پیش کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں جدوجہدِ آزادی کے لیے جوش و جذبے کی نئی روح پھونک دی۔ ان کے افکار، شاعری اور انصاف پسندی کا درس پنجاب پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ یومِ اقبال بحیثیت قوم ہمیں علامہ اقبال کے افکار کو اپنی انفرادی و قومی زندگی میں مشعلِ راہ بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔تقریب میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************