جمعۃ المبارک ! سکیورٹی ہائی الرٹ‘پولیس افسروں کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کاحکم

Nov 08, 2025

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں۔ معاشرے کی اصلاح،امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں۔ پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت انتہائی اہم ہے۔ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سن کر حل کریں جبکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************