لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے 11 ریٹائرڈ ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملاقات کرنے والے ریٹائرڈ ڈی ایس پیز میں ناصر وحید، محمد اشرف، ذوالفقار علی، محمد ادریس، طارق آصف رانجھا، محمد آصف، قظفر اقبال،محمد آصف، عامر حسین، محمد نواز اور عبدالمجید شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران کی محکمہ سے وابستگی اور خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ محکمہ ریٹائرڈ اہلکاروں کے پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اور ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکو کارا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************

