Nov 08, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 21 لاکھ 45 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کانسٹیبل نثار احمد کو بیوی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**********************