لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کیں۔ سب انسپکٹر ریاست علی کی مالی امداد کی درخواست پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ہیڈ کانسٹیبل فلک شیر کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔تین ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرز کی کنٹریکٹ کی تجدید کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔لیڈی جونیئر کلرک اسج لیاقت کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔شہید ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کی اہلیہ کی پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔انسپکٹر محمد طاہر کی ٹرانسفر منسوخی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔16 انسپکٹرز لیگل کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور رجسٹرار کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
