Nov 07, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے سنٹرل پولیس آفس لاہورمیں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے عاصم رضا کو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم اور محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند بھی نوازا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عاصم رضا کی کامیابی پنجاب پولیس کیلئے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔انہوں نے عاصم رضا کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مہارت اور تجربے کو استعمال کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے دیگر باڈی بلڈرز کو ٹریننگ کے ذریعے مستقبل کے مقابلوں کیلئے تیار کریں۔ قومی و بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور اہلکار محکمے کا فخر ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
