پنجاب پولیس راجن پور کا سونمیانی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن

Nov 06, 2025

پنجاب پولیس راجن پور نے سونمیانی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ایک مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے کچے کے علاقے میں موجود ڈاکوؤں کی کمین گاہ میں داخل ہو کر کارروائی کی جس کے دوران مغوی گل گانور کو ڈاکوؤں کے قید سے بازیاب کرایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مغوی کو چند روز قبل کچہ بنگلہ اچھا کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور ڈاکو مغوی کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مزید یہ کہ ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔آپریشن کے دوران راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے دباؤ کے باعث ڈاکو اپنی کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہو گئے، جبکہ ان کا تعاقب جاری ہے.

(روز نامہ جناح)

***********************