پی ایچ پی شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل

Nov 06, 2025

پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ اکتوبر 2025 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 560 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 280 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 47 ہزار 03 سو 91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1360 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 19863 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 41 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا اور 4538 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 20666 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 17685 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔

(روز نامہ جناح)

************************