پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل

پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل
 ماہِ اکتوبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری، شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 560 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتارکیاگیا۔

پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) صوبہ بھر میں شاہرات پر شہریوں کی خدمت و تحفظ اور قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں پی ایچ پی نے ماہِ اکتوبر 2025 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 560 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر 280 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 47 ہزار 03 سو 91 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1360 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی- شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 19863 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 41 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا اور 4538 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 20666 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 17685 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 38 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوفز، رائفلز، 33 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں سے 1380 لیٹر شراب، 4380 گرام چرس اور 3600 گرام  افیون برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی کو شاباش دی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض سر انجام دئیے جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1101)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 5, 2025