پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری

پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 33 مقدمات درج، قانون شکن گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم

پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 33 مقدمات درج کیے گئے اور قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 502 افراد کو 32 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 46 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 91، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 264، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 11 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2135 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1910 قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ اس دوران 86 ہزار 111 افراد کو 22 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے اور 11 ہزار 135 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 886، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 51 ہزار 712، صنعتی سرگرمیوں کی 1708 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3299 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی زمینوں اور دیگر مقامات پر انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1100)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 5, 2025