سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کیخلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کیخلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 08 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد، کیش ایوارڈز سے نوازا،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کی گرفتاری اور مقدمات کی شاندار تفتیش پر لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تقریب میں لاہور پولیس کی 03 ٹیموں کے 08 افسران و اہلکاروں کو نمایاں کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈز دیے گئے۔ اندھے قتل اور چوری کے مقدمات ٹریس کرنے پر انسپکٹر حسنین سلیم خان اور ان کی ٹیم کو کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ اسی طرح اندھے قتل کے مجرمان کو گرفتار کرنے پر انسپکٹر محمد تنویر اور ان کی ٹیم کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
مزید برآں، مقدمہ کی بہترین تفتیش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تعریف حاصل کرنے والے اے ایس آئی صغیر احمد کو آئی جی پنجاب نے خصوصی طور پر کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹر سے نوازا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، اے آئی جی ڈسپلن طاہر رحمٰن سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور مقدمات کی منصفانہ تفتیش پولیس کے وقار اور عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔انعامات حاصل کرنے والوں میں 02 انسپکٹرز، 02 سب انسپکٹرز، 02 اے ایس آئیز، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 01 کانسٹیبل شامل ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1098)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 5, 2025