Nov 05, 2025
لاہور(نامہ نگار) رواں سال کے دوران پولیس فورس کی ویلفیئر پر اب تک ایک ارب 84 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔پولیس ملازمین کے بچوں کو ایجوکیشنل سکالرشپس کی مد میں 55 کروڑ 63 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، ویلفیئر اور دیگر ذرائع سے حاصل آمدن کو فورس اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********************
