Nov 05, 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف 77 ہزار 945 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 52 ہزار 744 مقدمات کے چالان مکمل کیے جا چکے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث 10 ہزار سے زائد ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 22 ہزار 564 مقدمات درج کیے گئے اور 29 ہزار 141 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف ترجیحی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
(روز نامہ انصاف)
**********************
