پولیس 91 اہلکاروں کی اے ایس آئی عہدہ پر ترقی

Nov 05, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ جاری۔ پی کیڈٹ سکیم کے تحت 91 اہلکاروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ  پر ترقی دیدی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے جو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں کے ناموں کی فہرست نوٹیفکیشن کے لیے متعلقہ ریجن کو ارسال کر دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پی پی ایس سی سے رزلٹ موصول ہونے پر ان افسران کی ترقی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعلقہ ریجن کو احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************