پنجاب پولیس شہداء اہلخانہ کو چھت کی فراہمی کیلئے پر عزم،ایک کروڑ 35 لاکھ کا گھر دیدیا

Nov 04, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کو رہائش کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے۔فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے ٹریفک اسسٹنٹ راشد نذیر کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کی پسند کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں یہ گھر خرید کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومتِ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کیے۔ یاد رہے کہ شہید ٹریفک اسسٹنٹ راشد نذیر نے 2024 میں دورانِ ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کے اہلخانہ میں اہلیہ، ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************