آئی جی پنجاب کا انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Nov 04, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 28 مقدمات درج کیے گئے جبکہ قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 396 افراد کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے اور 23 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 37، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 231، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 19 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************