پولیس کے 199 افسروں ‘ اہلکاروںکی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

Nov 02, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پی کیڈٹ سکیم کے تحت پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب 199 افسران و اہلکاروں کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔پی پی ایس سی کے ذریعے ترقی پانے والے افسران کے ناموں کے نوٹیفکیشن متعلقہ اضلاع کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں لاہور کے 54، گوجرانوالہ 53، ساہیوال 25 اور ملتان کے67 افسران شامل ہیں۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ پی پی ایس سی سے دیگر ریجنز کے نتائج موصول ہونے کے بعد متعلقہ ریجنز کو پروموشن لیٹرز جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************