پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 11ویں بیچ کی اختتامی تقریب

Nov 02, 2025

لاہور(نامہ نگار)سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 11ویں بیچ کی اختتامی تقریب ہوئی۔ انٹرن شپ پروگرام میں لاہور گیریژن یونیورسٹی اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو سندھ کے 24 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ ڈیجیٹل فرانزک، سائبر سکیورٹی، اور فرانزک بیالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کیلئے پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔پنجاب پولیس کی مختلف برانچوں میں چھ ہفتوں کیلئے اٹیچ کیا گیاجن میں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچیں شامل تھیں۔ طلبا و طالبات نے حاصل کئے گئے تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس پیش کیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ نے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا عملی تجربہ طلبا و طالبات کے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا کو انٹرن شپ کے وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھ اور سیکھ سکے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************