پاور لفٹنگ’’بار لوڈڈ‘‘ چیمپئن شپ پولیس نے 13میڈل جیت لئے

Nov 02, 2025

لاہور(نامہ نگار)قومی مینز اینڈ ویمنز پاور لفٹنگ بار لوڈڈ" چیمپئن شپ میں پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے مرد و خواتین اتھلیٹس نے  مجموعی طور نے 13 میڈلز اپنے نام کر لئے۔ہیں۔پولیس ٹیم نے مقابلوں میں 3 گولڈ،8 سلور، اور 2 برانز میڈلز جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈلز جیت کر محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس اتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اتھلیٹس کی بہترین پرفارمنس پر فخر ہے،۔پنجاب پولیس کے جوان کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

****************************