Nov 02, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہلخانہ کو رہائش کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہے۔ فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اے ایس آئی نذیر احمد کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کی خواہش پر لاہور کے علاقے موہلنوال کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ گھر خرید کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومتِ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کے لیے فنڈز جاری کیے شہید اے ایس آئی نذیر احمد نے 2024 میں ایک ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کے اہلخانہ میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید نذیر احمد کی لازوال قربانی کو بھر پور خراجِ تحسین پیش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
