ڈی آئی جی سی سی ڈی سے زیر تربیت ڈیس ایس پیز کی ملاقات

Nov 03, 2025

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وقاص الحسن سے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی آئی جی سی سی ڈی نے زیر تربیت افسران کو سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔زیر تربیت افسران کو قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی قتل، دوران ڈکیتی زیادتی سمیت آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کے حوالے سے آپریشنل سکلز و دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وقاص الحسن نے افسران کو بتایا کہ سی سی ڈی پنجاب میں قیام امن اور سنگین جرائم کے تدارک میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ سنگین جرائم کے مرتکب مجرموں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلعی پولیس کیساتھ مؤثر کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کر رہا ہے۔اشتہاری مجرمان، ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیساتھ ساتھ گمشدہ بچوں کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔بڑے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل چور گینگز کی گرفتاری کیلئے بھی مزید اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔سی سی ڈی کے جوانوں کو خطرناک اشتہاری مجرمان سے نبردآزما ہونے کیلئے جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مؤثر اقدامات کے باعث پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************