پولیس کی سموگ تدارک کارروائیاں22 مقدمات درج، 1539 افراد کو 30 لاکھ کےجرمانے

Nov 01, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس کی سموگ تدارک کارروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 22 مقدمات درج کیے گئے جبکہ قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1539افراد کو30لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور53افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

(روز نامہ جنگ)

************************