سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10نومبر کو ہو گا

Nov 01, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کوہوگا جس کے تسلسل میں تمام اضلاع اور ریجنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متعلقہ افسران کا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے جمع کروائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو اور دیگر سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 288 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

(روز نامہ جنگ)

***********************